0
Saturday 6 Jul 2024 23:56

آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ ارنا نیوز کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے دور میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستانی ایوان صدر کے پریس ڈپارٹمنٹ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں آپ کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ایران کے منتخب صدر کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ مسعود پزشکیان کا انتخاب ایرانی قوم کے ان پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود پزشکیان ایک ذہین، قابل اور عوام دوست سیاست دان ہیں جن کا انتخاب ایرانی عوام کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش