0
Sunday 7 Jul 2024 00:54

کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجا جانا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے منصوبے کو ختم کرنے کی تجویز کو اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد 52 ہزار سیاسی پناہ گزین روانڈا جانے سے بچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روانڈا منصوبے پر برطانوی حکومت اب تک 310 ملین پاؤنڈ خرچ کرچکی ہے، اس منصوبے کا مقصد سمندری راستے برطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس 26 جون تک سمندر کے راستے 13195 افراد برطانیہ داخل ہوئے، 2018ء سے اب تک 1لاکھ 20 ہزار غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے انسانی اسمگلروں کےخلاف دہشت گردی کے اختیارات استعمال کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1146194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش