0
Sunday 7 Jul 2024 19:08

فتنہ قادیانیت کے نام پر مذموم پروپیگنڈا کے پیچھے امریکہ ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

فتنہ قادیانیت کے نام پر مذموم پروپیگنڈا کے پیچھے امریکہ ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کے نام پر اسلام اور پاکستان کیخلاف مذموم پروپیگنڈا کے پیچھے یورپی استعمار اور امریکہ ہے چونکہ مرتد مرزا غلام احمد قادیانی کو لانچ کرنیوالا برطانیہ ہی تھا۔ فتنہ قادیانیت کی منصوبہ بندی تو انگلینڈ میں ہوئی مگر اسے لانچ برصغیر میں کیا گیا۔ اس وقت کی برطانوی سروے ٹیم نے منصوبہ بندی کر کے اس بات کی رپورٹ دی کہ ہندوستان کا سرمایہ کار، صنعت کار اور سیاستدان طبقہ تاج برطانیہ کی پیروی کر رہا ہے، لیکن مذہبی طبقہ حکومت کیساتھ نہیں۔ اس لئے اب تک برطانیہ اس فتنے کی سرپرستی کرکے اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا عدلیہ کے اعلیٰ جج اور میڈیا میں سینئر صحافی قادیانیوں کے حمایتی اس لیے بن رہے ہیں کہ برطانوی، شیطانی اور سامراجی قوتیں فتنہ قادیانیت کی پشتی بانی کر رہی ہیں، جو کہ عالم اسلام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا اب تک 22 جھوٹے نبی منظر عام پر آ چکے ہیں، صرف مرزا غلام احمد قادیانی کی منصوبہ بندی برطانیہ میں کی گئی، جس نے پہلے مجدد اورمحدث ہونے کا دعوی کیا پھر مثل مسیح، مسیح، ضلی نبی پھر نبی اور نعوذ باللہ نبی سے بھی افضل ہونے کا دعویٰ کیا۔ برطانیہ قادیانیوں کی پشتی بانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فتنہ قادیانیت کے خاتمے کیلئے اتحاد امت اور بیداری کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش