0
Sunday 7 Jul 2024 19:17

کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پیر اور منگل کو شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف علاقوں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں اتوار کا دن گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوا، اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہا،گزشتہ روز کے مقابلے میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب دوپہر کے وقت اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1146317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش