0
Sunday 7 Jul 2024 19:36

فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا

فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا۔ فیڈرل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے میٹرک پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو ہوگا، میٹرک امتحانات کے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہونگے۔ انتظامیہ کے مطابق رزلٹ ویب سائٹ کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ جن امیدواروں نے رجسٹریشن کے وقت موبائل نمبر دیئے تھے ان کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج بھجوائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ میٹرک امتحانات سالانہ کے نتائج 9 جولائی کو جاری کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1146327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش