0
Sunday 7 Jul 2024 22:09

ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ کی آبادی میں صرف 10 فیصد لوگ رضا کارانہ خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ خون کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ خون دیں، اپنی سالگرہ کے روز خون عطیہ کریں، اسکول اور کالج میں خون کے عطیات کے لیے مہم چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہر صحت مند مرد اور خاتون سال میں ایک بار خون ضرور دے۔
خبر کا کوڈ : 1146343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش