0
Sunday 7 Jul 2024 22:26

حماس کے اعلی سطحی وفد کی سید مقاومت کیساتھ ملاقات

حماس کے اعلی سطحی وفد کی سید مقاومت کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی سطحی وفد نے خلیل الحیہ کی سربراہی میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں فلسطینی سلامتی و سیاسی پیشرفت بالخصوص غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور لبنان، یمن و عراق میں غزہ کے حامی مزاحمتی محاذوں کا جائزہ لیا گیا۔

غزہ میں جنگبندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کی تازہ ترین پیشرفت اور موجودہ ماحول سمیت غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کے فی الفور خاتمے کے لئے پیش کی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال بھی اس ملاقات کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

اس دوران فریقین نے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے ہر سطح پر میدانی و سیاسی ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1146351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش