0
Sunday 7 Jul 2024 22:28

عرب لیگ کے جھوٹے دعووں پر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا سلامتی کونسل کے نام احتجاجی مراسلہ

عرب لیگ کے جھوٹے دعووں پر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا سلامتی کونسل کے نام احتجاجی مراسلہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عرب لیگ کے بے بنیاد دعووں پر اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کے خلاف غیر منصفانہ و بے بنیاد الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے خط میں امیر سعید ایروانی نے ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا کہ جو عرب لیگ کے بیان کے پیراگراف 11 میں عائد کئے گئے ہیں اور اس اقدام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں آشکار و غیر منصفانہ مداخلت قرار دیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اقدام نہ صرف اچھی ہمسائیگی کے جذبے کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں بالخصوص حاکمیتی مساوات کے اصولوں اور ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے خلیج فارس میں ایرانی جزائر ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ناقابل تردید خودمختاری پر ایک مرتبہ پھر تاکید کی۔

انہوں نے عرب لیگ کے مذکورہ بیان کے پیراگراف 11 و 16 میں خلیج فارس کے لئے جعلی نام کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ "خلیج فارس" اس آبی علاقے کا واحد قانونی و درست جغرافیائی نام ہے کہ جو زمانۂ قدیم سے استعمال ہوتا چلا آ رہا ہے جبکہ تمام مستند عالمی کارٹوگرافک تنظیمیں بھی اس سمندری علاقے کو "خلیج فارس" کے طور پر ہی جانتی اور اس نام کا احترام کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش