اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے لبنان کی جانب سے صیہونی ٹھکانوں کے خلاف دسیوں راکٹ فائر کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے طبریہ نامی جھیل کے ارد گرد کے علاقوں میں خطرے کے الارموں کے مسلسل بجتے رہنے کی اطلاع دی ہے۔
بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے یہ اعلان بھی کیا کہ کئی ایک راکٹ زیریں الجلیل کے مختلف مقامات پر بھی آ گرے ہیں۔
غاصب صیہونی رژیم کے چینل 14 نے اعلان کیا کہ اسے زیریں الجلیل کے علاقے کفار زیتیم میں متعدد غاصب صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ریڈ اسٹار آف ڈیوڈ نامی صیہونی تنظیم نے بھی اعلان کیا کہ اس نے خطرناک زخموں کے حامل ایک غیرقانونی یہودی آبادکار کو طبی مرکز منتقل کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کا بھی کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ ایک گھنٹے میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی جانب درجنوں راکٹوں کے داغے جانے کا مشاہدہ کیا ہے۔