0
Sunday 7 Jul 2024 22:31

بوسنیا و ہرزگووینا کے تاریخی پل پر فلسطینی پرچم

بوسنیا و ہرزگووینا کے تاریخی پل پر فلسطینی پرچم
اسلام ٹائمز۔ بوسنیا و ہرزگوینا کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ دلچسپ انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اس دوران بوسنیا و ہرزگوینا کے عوام نے شہر کے تاریخی پل پر فلسطینی پرچم لہرایا اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے خلاف شہر موستر میں وسیع احتاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ قدیمی پل بوسنیا و ہرزگووینا کے سب سے مشہور محرابی پلوں میں سے ایک ہے جسے سال 1566ء میں سلطنت عثمانیہ نے تعمیر کیا تھا اور بعد ازاں 28 جون 1914ء کے روز ہنگری کے تخت کے وارث آرچ ڈیوک فرانز فرڈینینڈ کو بھی یہیں سزائے موت دی گئی تھی۔

-
خبر کا کوڈ : 1146357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش