0
Monday 8 Jul 2024 00:43

سعودی عرب، 40 کے قریب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم

سعودی عرب، 40 کے قریب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم
اسلام ٹائمز۔ خلیجی ملک سعودی عرب میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق خصوصی ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس کے حصول میں مدد دینا ہے۔ ذرائع نے بتایا پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کا بزنس پچھلے سال کی نسبت تقریباً دگنا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 1146373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش