0
Monday 8 Jul 2024 00:45

محرم الحرام، علامہ اقتدار نقوی، علامہ فضل عباس اور ذاکر غیور صابر پر دو ماہ کیلئے ملتان میں زبان بندی 

محرم الحرام، علامہ اقتدار نقوی، علامہ فضل عباس اور ذاکر غیور صابر پر دو ماہ کیلئے ملتان میں زبان بندی 
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر تین شیعہ علماء و ذاکرین کی ملتان میں زبان بندی کے احکامات جاری کردیے ہیں، جن میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ صاحب الزمان کے پرنسپل علامہ فضل عباس نقوی اور ذاکر غیور صابر شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال مختلف علماء و ذاکراین پر ملتان داخلے پر اور ملتان کی حدود میں مجالس پڑھنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق 12ذاکرین اور خطباء پر ملتان میں داخلے پر پابندی کر رکھی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1146374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش