اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عزاداری میں کسی بھی قسم کی رکاؤٹ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ترجمان نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی طرح بلوچستان میں بھی عزاداری سیل کنٹرول رومز قائم کئے جائیں اور حساس شہروں کو فوج کے حوالے کیا جائے۔