0
Monday 8 Jul 2024 11:18

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بھی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بھی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا  جبکہ دیگر پنجاب کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ ملک احمد خان بھچر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بھوک ہڑتال پر گئے تو ہم بھی تقلید کریں گے،  اور اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے پورا پنجاب بھوک ہڑتالی کیمپوں کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک، رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات روکنے اور جیل میں مقررہ سہولتیں نہ دینے کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1146436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش