0
Monday 8 Jul 2024 12:12

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام استقبال محرم سکاوٹ سلامی

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام استقبال محرم سکاوٹ سلامی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شبعہ اسکاوٹنگ کی جانب سے ’’استقبال محرم سکاوٹس سلامی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر امامیہ سکاوٹس کے دستے نے کربلا گامے شاہ میں سکاوٹس سلامی پیش کی۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام حیدر اور ڈویژنل صدر ذریت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام حیدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام مقدس مہینوں میں ایک ہے، اس ماہ کی منزلت نواسہ رسولؑ کی شہادت سے بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امامیہ سکاوٹس یہ عزم کرتے ہیں کہ وہ عزاداری کے دفاع کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ڈویژنل صدر ذریت عباس نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کے دفاع کیلئے امامیہ سکاوٹس ہمیشہ آمادہ و تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسینؑ نے ہی مظلوموں کی ڈھارس بندھائی ہے، اور پوری دنیا کے مظلوم امام حسینؑ کی اس درس گاہ سے حریت کا سبق حاصل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش