0
Monday 8 Jul 2024 17:49

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ شدید بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ شدید بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، مہمند، چارسدہ، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، جنوبی و شمالی وزیرستان میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 ملی میٹر، پٹن کوہستان 3، کاکول 9، اور بالاکوٹ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گزشتہ روز پشاور، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر کا درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں مالم جبہ کا درجہ حرارت 21، کالام 25، کاکول 28، بالاکوٹ 30، ہاراچنار کا بھی 28 ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1146498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش