0
Tuesday 9 Jul 2024 09:53

محرم الحرام کے معاملات کی نگرانی کیلئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا

محرم الحرام کے معاملات کی نگرانی کیلئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی صوبائی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم کے ذریعے تمام عزاداری ونگز رابطے میں رہیں گے۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں امامیہ کالونی کے بانیان مجالس، ماتمی سنگتوں کے سالار، نوحہ خوان، مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں سمیت علاقے کے عزاداروں کا اجلاس سید حسن رضا کاظمی کے زیر صدارت ہوا۔

سید حسن رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ گفتگو سے مکمل اجتناب کیا جائے، انتظامیہ کیساتھ معاملات الجھانے کی بجائے سلجھائے جائیں، اور اگر کہیں پر انتظامیہ ہٹ دھرمی دکھائے تو فوری طور پر صوبائی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔ انتظامیہ کیساتھ کیے گئے معاہدوں کے مطابق وقت کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1146510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش