0
Monday 8 Jul 2024 19:55

اسحاق ڈار سے اقوم متحدہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات، افغان مہاجرین بارے تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے اقوم متحدہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات، افغان مہاجرین بارے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر نے مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق افغان مہاجرین کی اچھی، محفوظ اور باوقار واپسی اور طویل مدتی پائیدار حل کے لئے پائیدار تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1146525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش