Monday 8 Jul 2024 19:59
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر "مسعود پزشکیان" نے لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سربراہ "سید حسن نصر الله" کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ اس پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔
جناب سید حسن نصر الله
سیکرٹری جنرل حزب الله لبنان
سلام اور بہت زیادہ شکریہ کے ساتھ، ایرانی صدر منتخب ہونے کے بعد مجھے آپ کا محبت آمیز اور قیمتی پیغام ملا۔ اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے صیہونی رژیم کے مقابلے میں علاقائی عوام کی مقاومت کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔ مقاومت کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں، امام خمینی (ره) کے نظریات اور رہبر معظم کے رہنماء اصولوں سے جڑی ہے، نیز یہ حمایت ایسے ہی جاری رہے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ علاقائی مقاومتی تحریکیں اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ صیہونی رژیم، فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جنگجویانہ اور مجرمانہ پالیسی جاری رکھ سکے۔ میں آپ کی مخلصانہ دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے مزید عزت و سربلندی، لبنان کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی اور مقاومت کے بے مثال مجاہدین کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
مسعود پزشکیان
نو منتخب صدر

خبر کا کوڈ : 1146527
سید محمد رضا رضوی
یہ کچھ عرصہ بعد پتہ چلے گا کہ ان کی پالیسی کیسی ہوگی۔
00
حاج ممتاز علی شگری
نومنتخب ایرانی صدر جناب مسعود پزشکیان کی طرف سے مقاومتی محاذ کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا بیان ان تمام مغرب نواز تجزیہ کاروں، مبصروں اور یورپی لیڈروں کی منہ پر زوردار طمانچہ ہے، جو اپنے تجزیوں، تبصروں اور خوابوں خیالوں میں یہ موہوم امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ ایرانی انتخابات میں اصلاح پسند صدر کا منتخب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ایرانی اسلامی انقلابی حکومت (مغرب سے تعلقات مستحکم کرنے اور مقاومتی محاذ کی پشتی بانی سے ہاتھ کھینچ لیں گی) مگر نومنتخب صدر کے واضح اور غیر متزلزل اعلان نے ان تمام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور یہ بات تو اٹل ہے کہ ایرانی انتخابات میں جیتنے والا صدر چاہے اصلاح پسند ہو، اصول پسند ہو یا اعتدال پسند وہ ایرانی اسلامی انقلاب کے بنیادی اصولوں اور آئین کی مکمل پابندی کریں گے۔ جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سید مقاومتی محاذ سید حسن نصر اللہ کے نام بھیجا ہوا پیغام تمام مقاومتی محاذ بالخصوص فلسطینی مجاہدین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا اور آکسیجن کے مترادف ہے، جس سے مقاومتی محاذ پر سرگرم مجاہدین کے عزم و ہمت اور حوصلے اور استقامت کو بہت تقویت ملیگی۔
منتخب
4 Nov 2024
31 Oct 2024
3 Nov 2024
2 Nov 2024
31 Oct 2024
2 Nov 2024
2 Nov 2024
3 Nov 2024