0
Monday 8 Jul 2024 22:45

غزہ کے شمال میں ایک گھر پر صیہونی بمباری میں 10 فلسطینی شہید

غزہ کے شمال میں ایک گھر پر صیہونی بمباری میں 10 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ایک گھر پر غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق قابض صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقے جبلیہ النزلیہ میں واقع ایک گھر پر حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کے طبی ذرائع نے الجزیرہ کو مزید بتایا کہ گذشتہ روز بھی غزہ کے مختلف مقامات سے کم از کم 54 لاشیں ہسپتالوں میں پہنچائی گئی تھیں جبکہ غزہ شہر کے مشرق میں درجنوں افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے حملوں میں آنے والی نئی شدت اور غزہ کے مشرق سے انخلاء کے صیہونی حکم کے ساتھ ہی فلسطینی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد نے اب غزہ شہر کے مغرب کی جانب رخ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش