اسلام ٹائمز۔ "امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے تقریبا تمام مرکزی رہنما اس اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں کہ کاملا ہیرس ہی بائیڈن کا واحد متبادل ہے"؛ یہ الفاظ معروف امریکی مجلے وال اسٹریٹ جورنل کی تازہ رپورٹ کے ہیں۔
ریپبلکنز کے قریبی اخبار کی مذکورہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے کہ جب صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اولین مناظرے میں ہی امریکی صدر جوبائیڈن کی ناقص کارکردگی کی بناء پر اعلی سطحی ڈیموکریٹس نے بھی کہ جن میں کانگریس کے متعدد اراکین بھی شامل ہیں، اپنی پارٹی کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو جائیں!
ادھر اپنے عوامی بیانات میں بائیڈن نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ مذکورہ مناظرے میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود بھی استعفی دینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں اور میں ٹرمپ کو شکست دینے کی مہم میں آخر تک باقی رہوں گا۔
وال اسٹریٹ جورنل کے مطابق، ڈیموکریٹس کو اب ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 19 تا 22 اگست کے اجلاس میں، بائیڈن کا متبادل اختیار کرنے کے لئے باضابطہ طریقہ کار استعمال کرنا ہو گا۔