0
Monday 8 Jul 2024 22:48

حماس کیساتھ معاہدے کا مطلب حزب اللہ کیساتھ جنگبندی نہیں، یوایو گیلنٹ

حماس کیساتھ معاہدے کا مطلب حزب اللہ کیساتھ جنگبندی نہیں، یوایو گیلنٹ
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شام کوہ حرمون کے دورے کے دوران غاصب صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگبندی کے معاہدے کے حصول کے بعد بھی حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان کے ساتھ واقع مقبوضہ فلسطین کی سرحدی لائنوں پر تعینات غاصب اسرائیلی فوج کی 53ویں بکتر بند بٹالین کے ساتھ گفتگو میں یوایو گیلنٹ نے مزید کہا کہ آپ کا مقصد دشمن کو مار بھگانا اور اس کی طاقت کو روزانہ کی بنیاد پر کم کرنا ہے جبکہ جنوب و شمال 2 علیحدہ محاذ ہیں!

صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ کہ اگر ہم یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کے معاملے پر کسی معاہدے تک پہنچ جائیں، کہ جس کی میں یقینا بھرپور حمایت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم ایسا کریں گے، تو بھی یہ (لبنان کا) مسئلہ (اس میں) شامل نہ ہو گا، جب تک کہ ہم حزب اللہ کے ساتھ بھی معاہدہ طے نہ کر لیں!

یوایو گیلنٹ نے اہم صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے روزانہ کے کئی ایک تابڑ توڑ حملوں کی جانب اشارہ کئے بغیر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں جنگبندی ہو جاتی ہے تو بھی ہم یہاں جنگ جاری رکھیں گے اور جو ضروری ہوگا وہ کریں گے!!
خبر کا کوڈ : 1146542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش