0
Monday 8 Jul 2024 22:53

غزہ، فلسطینی مزاحمت کیخلاف رجز خوانی کرنیوالا ایک اور معروف اسرائیلی کمانڈر ہلاک

غزہ، فلسطینی مزاحمت کیخلاف رجز خوانی کرنیوالا ایک اور معروف اسرائیلی کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی فوج نے گذشتہ شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں فلسطینی مزاحمتکاروں کے ہاتھوں اپنی 601ویں انجینئرنگ بٹالین کے معروف کمانڈر جلاء ابراہیم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

25 سالہ جلاء ابراہیم غاصب صیہونی فوج کا وہ افسر تھا کہ جس نے قبل ازیں صیہونی چینل 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف رجز خوانی کی اور اسے للکارتے ہوئے کہا تھا؛ "حماس کے جنگجو بزدل ہیں اور ان میں ہمت نہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ کریں اور ہمارے سامنے آ کھڑے ہوں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم طاقتور ہیں"!
 

واضح رہے کہ گذشتہ 9 ماہ سے  غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ صیہونی جنگ کے دوران  فلسطینی مزاحمت کے خلاف رجز خوانی کرنے کے بعد کئی ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ اسرائیلی فوجی افسر رفح میں انجام پانے والی ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش