اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے استفسار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے؟ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ججز سے کہوں گا کہ وہ سوشل میڈیا کو توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے؟ اگر آپ اتنا فکرمند ہونے لگیں تو مہم چلانے والے سمجھتے ہیں کہ وہ کامیاب ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ جس طرح کی صورتحال بنی ہوئی ہے، کوئی بھی محفوظ نہیں، وی لاگ میں جس کا جو جی میں آتا کسی کے بھی متعلق بول دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون تو آنے دیں ٹھیک ہے، مس یوز ہوگا، لیکن عدالتیں موجود ہیں، جو ٹھیک کرلیں گی۔