0
Tuesday 9 Jul 2024 04:34

حماس سے متعلق فوج کے ترجمان کے بیان پر نیتن یاہو کا اظہار ناراضگی

حماس سے متعلق فوج کے ترجمان کے بیان پر نیتن یاہو کا اظہار ناراضگی
اسلام ٹائمز۔ جنگ کے بعد غزہ میں حماس کے باقی رہنے کے بارے میں صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کے بیانات نے اس حکومت کے وزیراعظم کو ناراض کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کے بیانات سے سخت ناراض ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 5 سال کی جنگ کے بعد بھی حماس کے غزہ میں باقی رہنے کے بارے میں صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کے بیان نے اس حکومت کے وزیراعظم کو ناراض کردیا ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کے نجی اجلاس میں ہگاری کے بیانات پر کڑی تنقید کی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے کہ ہگاری کا بیان نیتن یاہو کی سربراہی میں جنگی کابینہ کے سیکورٹی اور سیاسی حکام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنا ہے۔ اس سے قبل صیہونی ٹی وی چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے قابض فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ حماس کی نابودی کے بارے میں بات کرنا ایک دھوکہ ہے۔ حماس ایک نظریہ ہے اور اسے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ 7 اکتوبر 2023ء سے اور غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 88 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش