اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ انڈس ہائی وے پر عباس چوک کے قریب پیش آیا۔ حادثہ بائیس ویلر ٹرالر گاڑی کا فیل ہونے کے باعث ہوا، بریک فیل ہونے والی ٹرالر گاڑی سڑک کنارے متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑی۔ پولیس نے فی الفور جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔