0
Tuesday 9 Jul 2024 14:16

نریندر مودی نے پارلیمانی وقار اور ضوابط کو بھی توڑا ہے، کانگریس

نریندر مودی نے پارلیمانی وقار اور ضوابط کو بھی توڑا ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سابق نائب صدر حامد انصاری کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لئے نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو لکھے گئے خط میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ جے رام رمیش نے یہ خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا ’’آج جب نان بایولوجیکل وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر اپنے گھٹتے قد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تب میں نے راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین کو خط لکھ کر راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری کے خلاف ان کے توہین آمیز بیان کے لئے ان کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جے رام رمیش نے خط میں دعویٰ کیا کہ جس طرح سے وزیراعظم مودی نے ڈاکٹر حامد انصاری پر حملہ کیا ہے، اس طرح سے اب تک کسی بھی وزیراعظم نے کسی سابق پارلیمانی اسپیکر یا راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین کے خلاف حملہ نہیں کیا تھا۔ جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ نریندر مودی نہ صرف اپنے عہدے کے وقار کو نچلی سطح پر لے گئے ہیں، بلکہ انہوں نے پارلیمانی وقار اور ضوابط کو بھی توڑا ہے۔ انہوں نے جگدیپ دھنکھڑ سے گزارش کی کہ اس ’توہین آمیز تبصرہ‘ کے لئے وزیراعظم کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1146691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش