0
Tuesday 9 Jul 2024 14:07

محرم الحرام، ایم ڈبلیو ایم نے جنوبی پنجاب میں کنٹرول سیل بنا دیا، انجینئر سخاوت علی سربراہ مقرر

محرم الحرام، ایم ڈبلیو ایم نے جنوبی پنجاب میں کنٹرول سیل بنا دیا، انجینئر سخاوت علی سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ نے جنوبی پنجاب میں محرم الحرام کے دوران مسائل کے حل اور انتظامیہ کے ساتھ روابط کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان و صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال کو صوبائی کنٹرول روم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کنٹرول روم میں صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان، ملک عامر عباس بھٹہ ایڈووکیٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی شامل ہیں، اس طرح صوبائی صدر کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور قانونی مشاورت و معاونت کے لیے وکلاء پر مشتمل ٹیمیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1146699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش