اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید باقر الحسینی کی زیر صدارت سکردو کے تمام ماتمی دستوں کے ذمہ داروں کی ایک اہم میٹینگ منعقد ہوئی جس میں علامہ سید باقر الحسینی نے درجہ ذیل امور پر تاکید کی۔
1۔ عزاداری ابا عبد اللہ الحسین کو انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا جائے۔
2۔ سکیورٹی کے حوالے سے ہر امام بارگاہ اور دستوں کی انتظامیہ سے تاکید کی کہ اپنے طور پر بھی تحفظ کو یقینی بنائیں۔
3۔ نوحہ خوان اور مرثیہ خوان حضرات پیغام کربلا سے لبریز نوحوں اور مرثیوں کو پڑھیں۔
4۔ تمام دستے نظم و نسق اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
5۔ تمام عزاداران ابا عبد اللہ الحسین سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کو یقینی بنائیں۔