0
Tuesday 9 Jul 2024 16:04

محرم الحرام، گلگت میں نیا کنٹرول روم قائم، چوبیس گھنٹے فعال رہے گا

محرم الحرام، گلگت میں نیا کنٹرول روم قائم، چوبیس گھنٹے فعال رہے گا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے گلگت کی ضلعی انتظامیہ نے جدید سہولیات پر مشتمل نیا کنٹرول روم قائم کر دیا۔ کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر الفا کنٹرول روم کی نگرانی کریں گے۔ یہ کنٹرول روم ضلعی سطح کی سرگرمیوں، ہنگامی اور روٹین ڈیوٹیز کو منظم کرنے، اور بالخصوص محرم و دیگر اہم دنوں میں نگرانی اور مختلف سرکاری اداروں سے رابطے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ 
 
محکمہ اطلاعات کے مطابق کنٹرول روم میں مواصلاتی آلات انسٹال کیے گئے ہیں، جو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور رینجرز، کنٹرول روم سے براہ راست رابطے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کنٹرول روم صحت، تعلیم، ویسٹ مینجمنٹ، میونسپل کے کاموں کے ساتھ ساتھ نگرانی اور رپورٹنگ سمیت مختلف کاموں میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1146721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش