0
Tuesday 9 Jul 2024 16:11

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے حبس ختم اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، گلشن اقبال، نئی کراچی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، ملیر، ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شہر قائد میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی اور حبس کا ماحول ہے، تاہم آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مون سون ہواؤں کی زیر اثر شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش