0
Tuesday 9 Jul 2024 16:15

ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ اسٹیشن ہاؤس افسر عزیز آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا، واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہو گئے تھے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے افسر علی رضا کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ واقعے میں قریبی بلڈنگ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ عزیز آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن علی رضا کو کریم آباد، بلاک ون میں شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1146724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش