0
Tuesday 9 Jul 2024 22:44

کابل میں جاپانی سفیر کی طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات کیساتھ ملاقات

کابل میں جاپانی سفیر کی طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ کابل میں جاپانی سفیر تاکایوشی کرومیا نے طالبانی وزیر اعظم کے سیکرٹری سیاسیات محمد عبدالکبیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس دوران جاپانی سفیر نے پوست کی کاشت کے خلاف طالبان کی فیصلہ کن جنگ کو سراہتے ہوئے، متبادل ذریعہ معاش کے حوالے سے افغان کسانوں کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

تاکایوشی کرومیا کا کہنا تھا کہ جاپان نے افغانستان میں نجی شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ٹوکیو اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اس ملاقات میں عبوری افغان حکومت کے سیکرٹری سیاسیات برائے وزیر اعظم نے بھی تاکید کی کہ امارت اسلامیہ، افغان بینکنگ سسٹم پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد اٹھا لئے جانے کی توقع رکھتی ہے۔

محمد عبدالکبیر نے کہا کہ تیسرے دوحہ اجلاس کے شرکاء کو پوست کی کاشت اور منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 1146754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش