اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے افغانستان میں امداد بھیجنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ہمیں امید ہے کہ یہ انسانی امداد افغانستان میں قدرتی آفات کے متاثرین کے بوجھ کو کم کر سکتی ہے۔
جوکو ویدودو نے مزید کہا کہ ان کی امداد کا مقصد افغانستان میں قدرتی آفات کے متاثرین کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
اس امدادی پیکج میں خوراک، ادویات اور حفظان صحت کے پیکیج شامل ہیں کہ جو افغانستان میں قدرتی آفات کے متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
افغانستان میں حالیہ قدرتی آفات سے نہ صرف سینکڑوں افراد جانبحق بلکہ متاثرہ علاقوں میں بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔