0
Tuesday 9 Jul 2024 23:18

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں، ایم کیو ایم

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کرنے کے ماہر ہیں لیکن شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں۔ ایم کیو ایم مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معمولی سی بارش نے مرتضیٰ وہاب کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو جبراً مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بدتر بنا دیا ہے۔ نے مزید کہا کہ اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہری سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مگر 5 برس میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1146765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش