0
Wednesday 10 Jul 2024 08:35

کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، سردار عتیق

کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور مرکزی نائب صدر سردار ابرار احمد خان اور سردار رفیع ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کو خیر آباد کہتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر غیر مشروط طور پر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر مسلم کانفرنس نے سردار ابرار اور رفیع ایڈووکیٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔صدر مسلم کانفرنس نے سردار ابرار احمد خان اور سردار رفیع ایڈووکیٹ کو مسلم کانفرنس میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سردار ابرار اور رفیع ایڈووکیٹ کی شمولیت سے مسلم کانفرنس مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کو جماعت میں جائز مقام دینگے۔ مسلم کانفرنس کارکنان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہمارے لیے کارکنان کی عزت سب سے مقدم ہے۔ کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے، مشکل وقت بھی جماعت پر آیا ہے اور وہ کارکن جو مشکل وقت میں بھی جواں مردی کے ساتھ کھڑے رہے وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ مسلم کانفرنس تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گی اور شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1146831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش