0
Wednesday 10 Jul 2024 08:58

بھارت جان لے جموں کشمیر پر اسکا قبضہ غیر قانونی ہے، عزیر احمد غزالی

بھارت جان لے جموں کشمیر پر اسکا قبضہ غیر قانونی ہے، عزیر احمد غزالی
اسلام ٹائمز۔ پاسبان حریت جموں کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں شہید ہوئے کشمیری شہداء زاہد محمد، توحید احمد، شکیل احمد وانی، یاور بشیر اور عادل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حصول آزادی تک کشمیری عوام کی مزاحمت جاری رہے گی۔ چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے چیرنگام میں شہادت کے منصب پر فائز ہونے والے کشمیری کمانڈرز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ بھارت جان لے جموں کشمیر پر اس کا قبضہ غیر قانونی ہے۔ اسی لیے کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کیخلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے، جس پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کئی قراردادیں پاس کر چکی ہے۔عزیر احمد غزالی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے پاس ریاست کی آزادی کے لیے بھارت کیخلاف مسلح مزاحمت کے کوئی علاوہ راستہ نہیں بچتا۔ انہوں نے کشمیر کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کیلئے ان کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1146834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش