0
Wednesday 10 Jul 2024 10:05

فون ٹیپ کرنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے، حافظ نعیم الرحمن

فون ٹیپ کرنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ انسان کی پرائیویسی میں اداروں کو مداخلت کی اجازت کہاں کا انصاف ہے، فون ٹیپ کرنا پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کیسا نظام ہے جمہوریت کے چیمپیئن فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں، جعلی جمہوریت کے دعویداروں، انگریز کے ایجنٹوں سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  12 جولائی کا اسلام آباد دھرنا عوام کے حقوق کیلئے ہے، 12 جولائی کا دھرنا مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسز کیخلاف ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بونیر کے عوام اور خصوصی طور پر نوجوان اپنے حقوق کیلئے دھرنا میں شرکت کریں، جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر شعبہ میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش