0
Wednesday 10 Jul 2024 11:38

الطاف وانی کا سردار عبدالقیوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

الطاف وانی کا سردار عبدالقیوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے رہنما اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان کو ان کی 9ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کے لیے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ہمہ جہت رہنما تھے جنہیں تحریک آزادی اور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ناقابل فراموش کردار پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنے پیچھے ایک قابل فخر ورثہ چھوڑا ہے جو کشمیر کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہو گا۔ الطاف وانی نے کہا کہ سردار صاحب کشمیر کے بہترین سیاسی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مفکر، متحرک اور بصیرت افروز سیاست دان تھے جو اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود خطے کے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں مرحوم رہنما کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش