0
Wednesday 10 Jul 2024 15:56

کوئٹہ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کا اجلاس

کوئٹہ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورائیہ، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ موجود، جبکہ ڈویڑنل کمشنرز نے بعذریہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مکمل سیکیورٹی کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویڑنل کمشنرز اپنے اپنے ڈویڑنز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے اٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ ارسال کریں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حساس اضلاع کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1146922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش