0
Wednesday 10 Jul 2024 17:44

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں سلامتی ممکن نہیں، ریاض

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں سلامتی ممکن نہیں، ریاض
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے کہا کہ غزہ جنگ، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تنازعہ کے اختتام کے لئے ایک راہ حل کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی خود مختاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ فلسطین پر ہمارا موقف ٹھوس ہے۔ فیصل بن فرحان نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے فلسطینی ریاست کے قیام پر بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کے خلیج فارس ریسرچ سنٹر کی سالانہ کانفرنس میں ورچوئل خطاب سے کیا۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں دس ماہ سے زیادہ صیہونی رژیم کی بے سود جارحیت کے باوجود روز بروز اسرائیل میں اندرونی و بیرونی بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صیہونی رژیم نے اس دوران قتل و غارت گری، انسانی حقوق کی پامالی اور جنگی جرائم کے سوا کچھ انجام نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 1146940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش