0
Wednesday 10 Jul 2024 20:07

وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی  وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1146971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش