اسلام ٹائمز۔ معاشی حب کراچی میں ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ وفاق کے تحت بننے والے گرین لائن منصوبے کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024ء کیلئے ایک ارب کی رقم مختص کی۔ گرین لائن فیز ٹو میں نمائش سے کے ایم سی پارک تک 3 اسٹیشن تعمیر ہوں گے۔ گرین لائن فیز ٹو کے لیے گزشتہ مالی سال بھی 25 کروڑ رکھے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال گرین لائن فیزٹو پر کوئی کام نہیں ہوسکا تھا۔ گرین لائن کے پہلے مرحلے کا کام 2021ء میں مکمل ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں گرین لائن بس منصوبہ سرجانی سے نمائش تک مکمل ہوا اور دسمبر میں گرین لائن کے آپریشن کو 3 سال مکمل ہوں گے۔