0
Wednesday 10 Jul 2024 22:05

دفعہ 370 کی منسوخی سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی نہیں آئی، عمر عبداللہ

دفعہ 370 کی منسوخی سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی نہیں آئی، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے قابض فوج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اگرچہ حکمران جماعت بی جے پی ایسے دعوے کر رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے کہا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں صوبے میں فوج پر پہ در پے حملوں سے عیاں ہے کہ دفعہ 370 نہ عسکریت پسندی کی وجہ تھی اور نہ ہی اس کے خاتمے کی وجہ ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کے عمر عبداللہ نے کہا کہ جن افسران سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنا کام ذمہ داری سے نہیں نبھا رہے ہیں بلکہ وہ دیگر کاموں میں مشغول ہے جو انکا ڈومئین ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ حملوں کے سبب اگر بی جے پی کی حکومت جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات التوا میں رکھی گئی تو اس سے صاف ظاہر ہوگا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ نے حملے کرنے والے طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان حملوں کا جواب ہمسایہ ملک پر سٹرائک کرنا مودی حکومت کا فیصلہ ہوگا جس پر وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں البتہ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومت نے سٹرائک کرنے کا دعوے کیا تھا تو کیا اس کے بعد حملے رک گئے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش