اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی نائب امیر میاں آصف اخوانی نے دیوان کے باغ میں کیمپ پر خطاب میں کہا کہ ظلم ناانصافی کا نظام اسی صورت ختم جب عوام اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے۔ مہنگی بجلی نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے، بجلی کے بلز ایٹم بم کی طرح آکر گرتے ہیں۔ 300 یونٹس مفت دینے کے دعویدار اب 100 یونٹس بھی سستے داموں نہیں دے پا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ظلم کے اس نظام سے پریشان ہے، 12 جولائی کا دھرنا عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کرے گا۔ جماعت اسلامی کے اعلان کے بعد حکومت کی پریشانی عیاں ہے جماعت اسلامی کسی صورت ملک و قوم کے مفادات کے خلاف کسی قانون اور رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کل مختلف مقامات سے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے۔ 12 جولائی کو ڈی چوک پر دھرنا ہوگا۔ اس موقع پر اسد منیر، ظفر علی خان، رانا طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔