0
Wednesday 10 Jul 2024 23:06

غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی طیاروں کی شدید بمباری

غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی طیاروں کی شدید بمباری
اسلام ٹائمز۔ غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے صبح سویرے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق فلسطینی میڈیا نے جمعرات کی صبح غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر قابض فوج کے حملوں اور شدید بمباری کی خبر دی ہے۔ "الجزیرہ" نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے "الرمال" اور "تل الہوی" کے علاقوں کو صہیونی فوج نے شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی بنا پر قابض حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں "انصار" کے علاقے میں واقع "مشتہی" کے رہائشی ٹاور پر حملہ کیا۔ "شہاب" خبر رساں ایجنسی نے بھی غزہ کی پٹی کے وسط میں "النصیرات" اور "الزھرا" شہر کے مغرب میں صیہونی فوجی گاڑیوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی اطلاع دی۔

دوسری جانب "المیادین" نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنوب میں "خان یونس" شہر کے مشرق میں اور غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "المغازی" کیمپ کو بھی صہیونیوں نے نشانہ بنایا ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 88 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1147039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش