0
Thursday 11 Jul 2024 12:19

کوئٹہ، لاپتہ افراد کے لواحقین اور کوئٹہ پولیس کے درمیان تصادم

کوئٹہ، لاپتہ افراد کے لواحقین اور کوئٹہ پولیس کے درمیان تصادم
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے درمیان سریاب روڈ پر تصادم میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی کو سریاب روڈ پر روکنے پر مظاہرین نے مزاحمت کی، جبکہ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ شخص ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئٹہ میں سریاب روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تاہم کوئٹہ پولیس نے سریاب روڈ پر ہی مظاہرین کا راستہ روک لیا۔ مظاہرین کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے سخت اقدامات اٹھائیں۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا، جبکہ بعض مظاہرین نے کوئٹہ پولیس کے جوانوں پر پتر برسائیں۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ ان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے تشدد بھی کیا گیا، اور پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ احتجاجی ریلی میں خواتین بھی شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1147080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش