اسلام ٹائمز۔ معروف شامی مصنف و تجزیہ نگار احمد الدرزی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انجام پانے والے حزب اللہ لبنان کے ہوائی انٹیلیجنس آپریشن "ہدہد" کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہدہد نامی اس ڈرون آپریشن سے متعلق جاری کی جانے والی ویڈیو فوٹیج کا پیغام کھلی جنگ کے تناظر میں ہے کہ جس کے بارے وقت اور مقام کے لحاظ سے؛ مزاحمتی قوتیں آپس میں مکمل طور پر ہم آہنگی کے ساتھ طویل لڑائی میں دلچسپی رکھتی ہیں اور غاصب صیہونی دشمن کو بتا دینا چاہتی ہیں کہ تم ان سرخ لکیروں کو کسی صورت عبور نہیں کر سکتے کہ جنہیں ہم نے "جنگی حدود" کے طور پر کھینچ دیا ہے!
نمائندہ
اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ گفتگو میں احمد الدرزی نے تاکید کی کہ غاصب و غیرقانونی صیہونی رژیم کو اسلامی مزاحمت کا پیغام یہ ہے کہ اگر تم لبنان میں جنگ بھڑکانا چاہتے ہو اور درحقیقت ایک بڑی جنگ شروع کرنا چاہتے ہو؛ تو ہم پوری طرح سے تیار ہیں اور شاید تمہاری سوچ سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر!
اپنی گفتگو کے آخر میں معروف شامی مصنف و تجزیہ نگار نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ تمہارے ساتھ اس مساوات کو برقرار رکھنے کی مکمل طور پر صلاحیت رکھتا ہے؛ تباہی کے بدلے تباہی، انفراسٹرکچر کے بدلے انفراسٹرکچر، معیشت کے بدلے معیشت اور اس سے بڑھ کر فوج کے بدلے فوج، لہذا ایسی جرأت نہ کرنا اور ایسی مہم جوئی شروع نہ کرنا کہ جس کو شروع کرنے کی صلاحیت تو تم میں ہے لیکن اس کا خاتمہ تمہارے بس میں نہیں!!