0
Thursday 11 Jul 2024 14:27

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے 6 وفاقی ممبران کا تقرر کر دیا

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے 6 وفاقی ممبران کا تقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف جو گلگت بلتستان کو آل کے چیئرمین بھی ہیں نے وفاق کے 6 ممبران قومی اسمبلی کو جی بی کونسل کا ممبر مقرر کر دیا۔ وفاقی ممبران میں وزیر دفاع خواجہ آصف، ایم این اے حنیف عباسی، ممبر قومی اسمبلی شگفتہ جمانی، ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار، ایم این اے ابرار احمد اور ایم این اے محمد ادریس شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کونسل میں 6 ممبران جی بی اسمبلی سے منتخب کیے جاتے ہیں جبکہ دیگر 6 ممبران قومی اسمبلی سے وزیر اعظم اپنی صوابدیدی پر نامزد کرتا ہے۔ وزیر اعظم اس کونسل کے چیئرمین ہیں جبکہ گورنر گلگت بلتستان کو وائس چیئرمین کی حیثیت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1147108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش