اسلام ٹائمز۔ "حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کے قریبی مشیر؛ صیہونی وزیرجنگ یوایو گیلنٹ (Yoav Galant) کی برطرفی کے بارے بات کر رہے ہیں!" یہ خبر صہیونی چینل "کان نیوز" نے شائع کی ہے۔
غاصب صیہونی فوج کے ذیلی میڈیا کان نیوز کا مزید کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اپنے وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کو ہٹانے کے بارے "سنجیدگی کے ساتھ" غور کیا جا رہا ہے۔
اس صیہونی میڈیا کے مطابق یوایو گیلنٹ کا ممکنہ متبادل گیڈون سر ہو سکتا ہے کہ جو لیکوڈ پارٹی کا سابق اور اس وقت صیہونی پارلیمنٹ کا اپوزیشن رکن ہے!
ادھر صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ نے بھی گذشتہ روز ہی اعلان کیا تھا کہ اس نے جنگبندی کے معاہدے تک پہنچنے کے امکان کے بارے مشرق وسطی کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی بریٹ میک گرک کے ساتھ بات کی ہے۔
اس موقع پر یوایو گیلنٹ کا کہنا تھا کہ بریٹ میک گرک کے بقول؛ ہمارے پاس محدود مواقع ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کے تبادلے کے لئے غزہ سے ان کی واپسی کا معاہدہ طے کریں!